پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار سیاسی جماعتوں کی آلہ کارنہ بنیں،فواد چوہدری

0
339

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار سیاسی جماعتوں کی آلہ کارنہ بنیں بلکہ سیاسی جماعتوں کی رہنمائی کا فریضہ ادا کریں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وکلاء کی نمائندگی مذاق بن گئی ہے، بار ایسوسی ایشنز صورتحال کا نوٹس لیں اور آئین اور قانون کو ایجنڈا بنائیں ، کسی جج اور سیاسی جماعت کا ایجنڈا بار کا ایجنڈا نہیں ہے۔