26 مارچ کو حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ ہو گا’قمرالزمان کائرہ

0
271

سرگودھا(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ 26 مارچ کو حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ ہو گااور نااہل حکومت جانے کے قریب ہے ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر پنجاب قمرالزمان کائرہ نے دورہ سرگود ھا ڈویژن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے لیکن بدقسمتی سے ملک پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کر دی گئی اور وزیر اعظم نے حکومت میں آنے سے پہلے جو وعدے کئے کسی ایک پر بھی عمل نہ ہوا بلکہ ہر وعدے پر یو ٹرن لیا گیا قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ اگر حکومت کو گھر نہ بھیجا گیا تو یہ ملک و قوم کے لیے نقصان دے ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت سے مزدور۔ریڑھی والا۔دوکاندار اور سرکاری ملازم سمیت پوری قوم پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فوج سے پیار ہے فوج نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اس لئے افواج پاکستان کو سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے امیدوار سینٹ انتخابات میں بھر پور کامییابی حاصل کریں گے۔پی ٹی آئی کے اپنے ممبران ان کو ووٹ نہیں دے گے اس لیے اب انہیں اوپن بیلٹ کا خیال آگیا ہے۔ قمرالزمان کائرہ نے مقامی وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ سلکیٹیڈحکومت نے سینٹ کے انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنا رکھا ہے جو الیکشن سے پہلے ہی نتائج کا ولولہ کر رہی ہے۔لیکن حکمران جتنی چائے منصوبہ بندی کرلیں اب ایسا نہیں چلے گا۔ قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ سینٹ کے انتخا بات میں اربوں روپے کی بندر بانڈ کی جارہی ہے۔ حکومت کے اپنے وزرائ اور ارکان اسمبلی کی ویڈیووائرل ہورہی ہے کہ انہوں نے سینٹ کے انتخابات میں کتناپیسہ تقسیم کیا