ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی معروف نوجوان گلوکارہ اکاسا سنگھ کا کہنا ہے کہ اقرباپروری کامیابی کی ضمانت نہیں، اس کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔بالی وڈ میں متعدد سپرہٹ گانیگانے والی گلوکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ اکاسا کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مجھے ‘ناگن’ گانے کی بدولت جلد شہرت مل گئی پر حقیقت میں ایسا نہیں ، اس سے قبل میری بہت زیادہ محنت ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ جدوجہد کے دوران وہ سیکھتی رہی ہیں جس کا انہیں فائدہ ہوا ہے۔بالی وڈ میں اقربا پروری کے سوال پر اکاسا کا کہنا تھا کہ یہ کسی کے کیرئیر کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہے،ہر بار رشتے داریاں کام نہیں آتیں، البتہ اکثر لوگوں کو مواقع حاصل کرنے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور بعض کو مواقع آسانی سے مل جاتے ہیں مگر یہ کامیابی کی ضمانت نہیں، اس کے لیے خود ہی محنت کرنا پڑتی ہے۔خیال رہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے گذشتہ چند سالوں سے بحث جاری ہے تاہم اس میں اس وقت اضافہ ہوا جب اداکار سشانت سنگھ نے مبینہ طور پر بالی وڈ میں نظر انداز کیے جانے اور کام نہ ملنے پر خودکشی کرلی تھی جس پر اداکارہ کنگنا رناوت نے اس کا ذمہ دار بالی وڈ میں اقربا پروری کو قرار دیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...