ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت صحت نے کل منگل کے روز مکہ معظمہ میں کرونا ویکسین کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ معظمہ کی العابدین کالونی میں قائم جامعہ ام القری میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جس میں ایک روز میں چار ہزار افراد کو کرونا ویکسین دی جا سکتی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان حمد بن فیحان العتیبی نے بتایا کہ جامعہ ام القری میں قائم ویکسینیشن مرکز میں بہ مرحلہ وار ویکسین کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ مرکز میں چھ پوائنٹ پر یومیہ چار ہزار افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس مرکز میں ویکسین کی فراہمی ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ ابتدائی مرحلے میں شام کے اوقات میں اور بعد میں صبح اور شام دو شفٹوں میں اس مرکزمیں کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ام القری ویکسینیشن سینٹر مکہ معظمہ میں شہریوں کو ویکسین لگانے کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ وزارت صحت آنے والے دنوں میں شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس، الشرائع، المعابدہ، العوالی اور التخصصی کالونی میں قائم بنیادی طبی مراکز میں کرونا ویکسین مراکز قائم کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...