واشنگٹن (این این آئی )امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری نے نظام زندگی بری طرح متاثر کیا ہے، کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے بتایاکہ 73 فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے اور زیادہ تر اموات ٹینیسی، ٹیکساس، شمالی کیرولائنا، کینٹکی اور لیوزی اینا میں ہوئی ہیں۔صدر جوبائیڈن نے ٹیکساس سمیت سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صرف ٹیکساس میں اس بار تیس برس میں سب سے زیادہ برفباری ہورہی ہے۔ٹیکساس میں برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو اس برفباری کا سامنا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...