واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی رہ نمائوں پر دبائو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ حوثی ملیشیا پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں برقرار رہیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن میں امریکی مندوب تموتھی لینڈرکنگ نے کہا کہ واشنگٹن یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی عرب ، یمنی حکومت اور اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی گریفتھس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظرہے۔ انہوں نے یمن میں بحران کے حل اور اور یمنی عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔یمن میں امریکی مندوب نے کہا کہ سعودی عرب میں شہریوں کی املاک پرحوثیوں کے حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ نیز ایران کی طرف سے حوثیوں کو بارودی سرنگوں کی فراہمی جہاز رانی کو خطرات لاحق ہیں۔امریکی ایلچی نے کہا کہ یمنی بحران کا خاتمہ ان کی اولین خواہش ہے۔ انہوں نے یمن کے بحران کے حل کے لیے خطے کے اتحادی ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔لینڈرکنگ نے زور دے کر کہا کہ اگر یمن میں امن چاہتے ہیں تو حوثیوں کو اپنے آپ کو ایران سے دور رکھنا ہوگا۔ ایران کو حوثیوں کی فوجی مدد کرنا اور حوثیوں کو بارودی سرنگیں فراہم کرنا بند کرنا ہوں گی۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...