جرمن چانسلر کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جوہری معاہدے پر گفتگو

0
288

برلن (این این آئی )جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن سے حکومتی ترجمان نے بتایاکہ انجیلا مرکل نے صدر روحانی سے ایرانی جوہری معاہدے پر بات کی۔مرکل نے گفتگو کے دوران ایران کے جوہری معاہدے پر عملدر آمد سے پیچھے ہٹنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسئلے کے سفارتی حل اور اعتماد سازی کے لیے ایران مثبت اشارے دے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپس آنا چاہیے۔