سڈنی(این این آئی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے قانون متعارف کرایا ہے جس کے تحت آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس کی خبریں اور مواد شیئر کرنے پر فیس بک کو حاصل ہونے والی آمدنی سے ان میڈیا اداروں کو بھی ادائیگی کرنی ہوگی۔اس پر فیس بک نے آسٹریلین صارفین پر پابندی لگادی کہ وہ آسٹریلوی میڈیا کی کسی بھی خبر یا مضمون کو اپنے پیج اور وال پر شیئر نہیں کراسکتے جبکہ آسٹریلوی میڈیا بھی اپنے فیس بک پیجز استعمال نہیں کرسکے گا۔ آسٹریلیا نے فیس بک کے اس اقدام کو طاقت کا بے جا استعمال اور غلط قرار دیا ہے۔فیس بک کو ڈر ہے کہ اگر انہوں نے آسٹریلیا کے اس قانون کو تسلیم کرلیا تو اسے مثال بناتے ہوئے باقی ممالک بھی ایسے قوانین متعارف کرادیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...