اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں جنگلات کی بحالی کیلئے مربوط پالیسی مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی شکار اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے حوالے سے بھی منظم اقدامات یقینی بنائیں جائیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیر برائے جنگلات پنجاب سبطین خان و دیگر شریک ہوئے ۔ وزیرِ اعظم کو چھانگا مانگا و دیگر جنگلات کی بحالی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ گذشتہ چند سالوں میں چھانگا مانگا کے ڈھائی ہزار ایکٹر رقبے کو درختوں سے محروم کرکے بنجر بنا دیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایاگیاکہ موجودہ دورِ حکومت میں ٹین بلیئن سونامی مہم میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے پر سال 2023تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے جنگلات اور شجرکاری کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنگلات کا تحفظ و بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جنگلات کے تحفظ و بحالی کے لئے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے۔وزیر اعظم نے صوبہ بھر میں جنگلات کی بحالی کے لئے مربوط پالیسی مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غیر قانونی شکار اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے حوالے سے بھی منظم اقدامات یقینی بنائیں جائیں۔
مقبول خبریں
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...
فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش
ممبئی (این این آئی)فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا...
لڑکوں کی لڑکیوں سے حد سے زیادہ توقعات بھی تعلقات ٹوٹنے کا ایک سبب...
کراچی (این این آئی)معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد و خواتین کو محبت میں ایک دوسرے...
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...