لاہور( این این آئی)ناموراداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید نے اداکارہ مائرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی لگن سے کام کرنے والی اداکارہ ہیں اسی لئے انہوں نے بہت جلد کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ مائرہ خان اپنے کردار کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیتی ہیں اور اسے عکسبند کراتے ہوئے بھی جب تک انہیں اطمینان نہ ہو جائے اس سین کو بار بار کرتی ہیں ۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ جب کوئی اچھا کام کرتا ہے تو ہماراحق بنتا ہے کہ اس کی تعریف کی جائے اور مائرہ خان واقعی تعریف کے قابل ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ طے کررکھاہے کہ اگرہم کچھ پراجیکٹس میں اکٹھے کام کریں گے تو پھر ہم نے اس میں کچھ وقفہ بھی دینا ہے اور اسی وجہ سے حالیہ مہینوں میں ان کے ساتھ کوئی پراجیکٹ نہیں ہوا لیکن انہوں نے عندیہ دیا کہ ہم جلد اکٹھے کام کریں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...