نیو یارک (این این آئی)مشہور امریکی ریسلر اور اداکار ڈوین جانسن جن کو ریسلنگ کی دنیا ‘دی راک’ کے نام سے جانتی ہے، اب اس نام کا ایک اور ریسلر دعوے دار سامنے آگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسلر کین شیمروک نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘ دی راک’ نام کے رائٹس ان کے پاس ہیں اور وہ ابتدائی دنوں میں اسے استعمال بھی کرتے تھے۔ایک گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈوین جانسن کو ‘دی راک’ نام استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ کین شیمروک نے ڈوین جانسن کے ساتھ دی راک کے نام پر ماضی میں ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوین جانسن سے ایک مرتبہ اس حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔ڈوین جانسن نے میرے دعوے پر اس وقت حیرت کا اظہار کیا کیونکہ وہ لاعلم تھے تاہم میں نے ڈوین جانسن کو یقین دلایا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کروں گا یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں کیونکہ اب دنیا مجھے دوسرے نام سے جانتی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...