لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ شدید اقتصادی بحران کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ، کورونا کے حالات میں پوری دنیا بالخصوص خطے کے دیگر ممالک کی برآمدات کم ہوئیں لیکن پاکستان کی برآمد ات بڑھی ہیں ، ہماری ٹیکس گروتھ بڑھ رہی ہے ، سابقہ دور میں روپے کو جان بوجھ کر اوور ویلیو رکھا گیا ،اس عرصے میں درآمدی مصنوعات مقبول ہوئیں اور ہماری مقامی انڈسٹری کمزور ہوئی ، ڈالر کے ذخائر ختم کر دئیے گئے ، سینیٹ انتخاب میں میرا اور یوسف رضا گیلانی کا نہیں بلکہ دو جماعتوں اور اتحادیوں کا مقابلہ ہے اور اراکین قومی اسمبلی نے ووٹ دینے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور دیگر بھی موجود تھے ۔ عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ تمام قومی اسمبلی ذہین اور تجربہ کار لوگ ہیں او رملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ، سب کی کوشش ہے کہ معیشت کو مضبوط اور قیمتیں کم کی جائیں او رخاص طو رپر وزیر اعظم کا جو محور ہے کہ لوگوں کو زندگیوں کو بدلا جائے سب اس پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کرتے ہیں ۔ جب ہمیں حکومت ملی تو اس وقت اقتصادی صورتحال سب کے سامنے تھی ،کوئی اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا ،جب حالات اتنے بگڑ چکے ہوں تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ، پاکستان نے انتہائی اچھا پروگرام تشکیل دیا ، اس کیلئے حکومت نے سخت فیصلے کئے ،حکومتی اخراجات میں زبردست طریقے سے کمی کی ہے ، یہ وزیر اعظم ہائوس سے شروع ہوئی ، ایوان صدر ، کابینہ اور فوجی لیڈر شپ کے اخراجات کم کئے ، منظم انداز میں ڈسپلن کے ذریعے کمی کی گئی ،جو صاحب حیثیت ہیں ان پر ٹیکس بڑھانے کے لئے اقدامات کئے گئے کیونکہ جب ہم نے عوام کو صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات دینی ہیں تو ہم مستقل طور پر باہر سے قرضے لے کر اخراجات پورے نہیں کر سکتے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...