ضمنی الیکشن میں نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا’ مریم نواز

0
372

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے خبردار کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج میں تاخیر پر مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ نتائج روکنے والے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا۔