اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائیگا۔ پاکستان، ایران بارڈر کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم بارڈرمینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی کو یقینی، تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔ وزیرداخلہ نے گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا پاکستان اور ایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...