کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کی واضح اکثریت حکومت کے خلاف عوامی ریفرینڈم ہے۔حکمرانوں کی نااہلی نالائقی اوراقرباپروری نے عوام کاجینا عذاب بنادیا ہے۔ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست خان صاحب کے لئے خاموش پیغام ہے کہ وہ اب گھرجائیں۔ ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شیرو دن بھرامن وامان کوخراب کرکے عوام کوپولنگ اسٹیشن آنے سے روکتے رہے۔ صوبائی حکومتیں بھی یوتھیوں کے آگے بے بس نظرآئیں۔سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ انشااللہ مارچ میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کو سلیکٹیڈ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس بااختیاراور آزاد ہے اگرکسی نے قانون شکنی کی ہے توبھگتے ،ہم پی ٹی آئی کے کم ظرف حکمراں نہیں جو اداروں کواپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کریں۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کااحترام کیا ہے پی ٹی آئی بھی کرے۔وفاق نے نیب اور دیگر اداروں کواپوزیشن کے خلاف استعمال کیا۔خان صاحب اوراس کے حلیم عادل سیاستدان نہیں اداکار اور بد زبان زیادہ ہیں۔حلیم عادل شیخ کی اتنی اوقات نہیں کہ بلاول بھٹو ان کے بارے میں سوچیں۔حلیم عادل مسلسل بد زبانی کرکے چیئرمین پیپلزپارٹی اوروزیراعلی سندھ پربے بنیاد الزام لگارہے ہیں۔سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ اگرقیادت منع نہیں کرتی تو جیالے جواب دینا جانتے ہیں۔سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ حلیم عادل کوروزانہ میڈیا پر آکر بدزبانی کرنی ہوتی ہے جیل میں ہونے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں مروڑ ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تعمیری سوچ اورسیاست پی ٹی آئی والوں کے قریب سے نہیں گذری۔سندھ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، ہماری تمام توجہ عوام کی خدمت کی طرف ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...