کراچی (این این آئی)یہ ہماری کار ہے’ یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے’ کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرنے والی دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد محض 2 ہفتوں میں 10 لاکھ ہوگئی۔دنانیر نے 6 فروری کو اپنی بہن اور سہیلیوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں سیر سیاحت کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کافی وائرل ہوئی تھی۔مختصر ویڈیو میں دنانیر انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئی دکھائی دی تھیں۔مذکورہ ویڈیو میں دنانیر کو ‘یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ‘پاوری’ ہو رہی ہے’ کہتے ہوئے سنا جا سکتا تھا۔ان کی مذکورہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں جبکہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس کی فروخت کا کاروبار بھی شروع کیا۔ویڈیو میں ولاگر کی جانب سے انگریزی انداز میں اردو بولنی کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...