نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے کشمیر سے متعلق او آئی سی کے بیان کو پھر مسترد کر دیا،او آئی سی نے بھارتی حکومت پر کشمیر میں ڈیموگرافک ڈھانچے کو تبدیل کرنے اور کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائی تھی،میڈیارپورٹس کے مطابق کشمیر کی تازہ صورت حال سے متعلق 57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے تازہ بیانات کو بھارت نے غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ خطہ جموں و کشمیر اس کا اپنا اٹوٹ حصہ ہے اور اس سے متعلق کسی دوسرے فریق کو مداخلت کی اجازت نہیں۔نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے اریندم باغچی نے او آئی سی کے بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ او آئی سی سکریٹریٹ نے ایک بار پھر بھارت کے اندرونی معاملات پر غیر ضروری تبصرہ کیا ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت ہند، ماضی کی طرح اس بار بھی مقبوضہ کشمیر جو بھارت کا اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ ہے،سے متعلق او آئی سی کی طرف سے کیے گئے دعووں کو مسترد کرتی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعلی کے انتخاب کیخلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور ،منحرف ارکان کے25ووٹ نکال کر...
لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25...
مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں بھی مسلمانوں کے گھر تباہ کرنا شروع کردیئے
سرینگر(این این آئی)بھارت میں مسلمانوں کے گھروںکو بلڈوزکے ذریعے گرانے کی جاری مہم کے دوران مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی...
اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا،...
راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک...
چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔چین کی وزارت خارجہ...
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ...
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیاجس کے باعث ملک میں...