الاس اینجلس (این این آئی)فلمی دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈآسکر دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کی تقریب بھی ہر سال کی طرح منعقد کی جائے گی۔کورونا کی وبا کے باعث خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر آسکر ایوارڈز کی تقریب کو شاید ورچوئل منعقد کیا جائے گا، کیوں کہ تقریب کو وبا کی وجہ سے 2 ماہ بعد منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔رواں برس جون میں موشن پکچرز اور اے بی سی نیٹ ورک نے تصدیق کی تھی کہ کورونا کی وجہ سیآسکر 2021 کی تقریب فروری کے بجائے اپریل میں منعقد کی جائے گی۔اگرچہ آسکر ایوارڈز کی تقریب گزشتہ 93 سالوں میں ماضی میں بھی کچھ وجوہات کی وجہ سے مؤخر کی جا چکی ہے، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ایوارڈ تقریب کو بیماری کے باعث مؤخر کیا گیا۔ایوارڈز تقریب کو مؤخر کیے جانے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید تقریب کو ورچوئل منعقد کیا جائے، لیکن اب انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ایوارڈز ایونٹ معمول کے مطابق ہوگا
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...