آکلینڈ (این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان قیادت کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر نے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرلی ہے، شاداب نے ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی، انہوں نے بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں شرکت کرکے اپنی فٹنس کا ثبوت دیا۔ شاداب کے فٹ ہونے پر ٹیم انتظامیہ نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔ہیڈکوچ مصباح الحق نے شاداب خان سے پہلے میچ کیلئے ممکنہ پلینگ الیون کے حوالے سے بھی ابتدائی مشاور ت کی۔ پی ایس ایل میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے کا تجربہ رکھنے والے شاداب خان پہلی بار قومی ٹیم کی جانب سے ٹاس کرنے کیلئے میدان میں اترٰیں گے۔بابر اعظم کے سیریز سے باہر ہونے پر کپتانی کے حوالے سے سوالیہ نشان لگا ہوا تھا،نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...