75کروڑ روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دے رہے ہیں’وزیراعظم آزاد کشمیر

0
361

ہٹیاں بالا (این این آئی ) وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر وصدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ، 75کروڑ روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دے رہے ہیں،بیروزگاری کے خاتمے کیلئے فنی تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں،نوکریوں کیلئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والا کلچر ختم کردیا جو رہی سہی کسر ہے اس کیلئے بھی نظام لارہے ہیں کہ اب کوئی بھی میرٹ کے علاوہ بھرتی نہیں سکے ہوگا۔ جو اہل ہوگا بھرتی ہوگا جو اہل نہیں ان کیلئے متبادل ذرائع آمدن دینگے ہر سال 600طالبعلموں کو پاکستان کے مایہ ناز اداروں میں فنی تربیت فراہم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر وصدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع جہلم ویلی محسن فیاض عباسی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے جہلم ویلی کے طلباء کے مسائل کے حوالے سے اگاہ کیا. اور جہلم ویلی یونیورسٹی اور کالجز کی تنظیم سازی پر بات چیت کی. جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ضلعی صدر محسن فیاض عباسی ایڈووکیٹ کو مرکزی صدر ایم ایس ایف این کی مشاورت سے تنظیم سازی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت جاری یت کرتے ھوے طلباء کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دھانی بھی کرائیاس موقع پر وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر وصدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ سیاسی بھرتیوں نے سسٹم کو بہت نقصان پہنچایا، تمام تقرریاں بذریعہ این ٹی ایس اور پی ایس سی ہونگی،اب کوئی وزیر یا ایم ایل اے نوکریوں کی فہرست نہیں دے سکے گا اور نہ ہی اس کا یہ کام ہے،آزادکشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے، جب لوگوں کو میرٹ پر روزگار ملے گاتو جو اہل نہیں وہ کوئی دوسرا کام کریگا، 80فیصد نوکریاں محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہورہی ہیںتمام محکمہ جات میں تمام بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس کا نفاذکرینگے، گزشتہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پرنوکریاں دیں اور لوگوں کو سسٹم سے اعتبار اٹھ گیا جس کو ہم نے بحال کیا