لاہور (این این آئی) مصنفہ اور ڈرامہ نویس حسینہ معین نے کہا ہے کہ ڈرامہ آرٹ سے نکل کر نوٹنکی بن چکا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حسینہ معین نے سعودی نیوز ویب سائٹ کوانٹرویو میں کہاکہ معاشرے کی حقیقتوں کو طریقے سے دکھایا جانا چا ہئے ،بری سے بری بات کو بھی سلیقے سے کہا اور دکھایا جا سکتا ہے ،ٹی وی کو ہر گھر میں دیکھا جاتا ہے ، بچے بڑے بوڑھے ہر کوئی ڈرامے دیکھتا ہے اور ٹی وی پر دکھائی جانے والی چیز کا اثر دیرپا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگ جو دیکھتے ہیں ویسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں،حسینہ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک ڈرامے میں دکھایا گیا کہ لڑکی شادی کیلئے نہیں مانتی تو لڑکا اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیتا ہے، یہ منظر دیکھنے کے بعد بہت سارے ایسے واقعات ہوئے تھے، اس لئے ہمیں ایسی چیزوں کا خیال ضرور رکھنا چاہیے ۔حسینہ معین نے کہاکہ مصنف کا کام حدود میں رہ کر معاشرے کو آگہی ، معلومات اور لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...