کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہء امتیاز مہوش حیات نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی تھی۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا گیا کہ ‘کیا کورونا وائرس صرف تعلیمی اداروں میں ہے؟مہوش حیات نے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ‘بہت سارے لوگوں کے ساتھ براہ راست میوزک کنسرٹ کا انعقاد ہونا بہت مایوس کن ہے جبکہ ہم ابھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے آزاد نہیں ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ‘کورونا وائرس کے خطرناک معاملات ایک بار پھر عروج پر ہیں اور اب ہمیں اس وبا کی تیسری لہر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘آئیے ایک ذمہ دار انسان بنیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس وباء کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاو?ن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔ ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار سے 35 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 ہزار81کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 526 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مقبول خبریں
شوبز کو خیر باد نہیں کہا ،حالات کے پیش نظر عارضی کنارہ کشی اختیار...
لاہور(این این آئی) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ حالات کے پیش نظر عارضی طو...
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...