میری گرفتاری الٹی پڑ جائیگی ،مجھے گرفتار کیا گیا تو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اس تحریک کو لیڈ کرینگے’ مریم نواز

0
274

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے پہلے بھی گرفتار کیا گیا اب بھی انہیں میری گرفتاری الٹی پڑ جائے گی ،مجھے گرفتار کیا گیا تو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اس تحریک کو لیڈ کریں گے،نیب حکم کا غلام ہے اور اسے مخالفین کو پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے،بیانات جانچنے کا اختیار نیب کو کس نے دیا، ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ مریم نواز بیانات دے رہی ہیں ان کی ضمانت منسوخ کی جائے، جب تک حکومت گھر نہیں چلی جاتی اور عمران خان منطقی انجام تک نہیں پہنچتے کوئی مجھے ٹرے میں رکھ کر بھی پاسپورٹ یا ٹکٹ دیںتب بھی پاکستان سے باہر نہیں جائوں گی،پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا،میاں جاوید لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ،امیدوار کے خانے پر مہر لگتی ہے، چاہے امیدوار کے ناک پر لگے ماتھے پر یا چہرے پر لیکن لگی تو امیدوار پر ہے، امید ہے جب یہ کیس عدالت میں جائے تو یوسف رضا گیلانی جیت جائیں گے۔ جاتی امراء سے اسلام آباد روانگی سے قبل پرویز رشید ، مریم اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب ایک انتقام کا ادارہ ہے، ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا گیا کہ میں تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی، تین ماہ حراست میں رکھا اس میں کتابوں اور دعوتوں کا پوچھا گیا۔لوگوں کو نظر آرہا ہے کہ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور اس کے کے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں، لوگوں کو بے وقوف نہ بنائیں۔نیب کرپشن پکڑنے کا ادارہ نہیں رہا بلکہ عمران خان کے مخالفین کو ہراساں کرنے کا ادارہ ہے کیونکہ عمران خان میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے، وہ میدان میں مقابلہ کریں، ہائیکورٹ اور نیب کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیب کرپشن پکڑتی تو آٹا اور چینی چوروں کو پکڑتی، نیب حکم کا غلام ہے، انہیں مخالفین کو پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک کٹھ پتلی ہے جو 22 کروڑ عوام پر مسلط کیا گیا اور اس کا نتیجہ پورے پاکستان نے دیکھ لیا، وہ عوام کے مجرم ہیں لہٰذا(ن)لیگ اور پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ کورونا تب آتا ہے جب حکومت مشکل میں آتی ہے، کورونا اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے لیکن حکومتی جلسوں میں نہیں آتا، عمران خان کورونا سے بڑا خطرہ ہے، کورونا کی تو ویکسی نیشن ہے اس سے وہ چلا جائے گا مگر عمران خان کی ویکسی نیشن یہی ہے کہ عوام انہیں اٹھاکر باہر پھینکیں۔جب تک حکومت گھر نہیں چلی جاتی اور عمران خان منطقی انجام تک نہیں پہنچتے، کوئی مجھے ٹرے میں رکھ کر بھی پاسپورٹ یا ٹکٹ دے تب بھی پاکستان سے باہر نہیں جائوں گی۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہریں لگی تھیں جس پر کہا گیا کہ 7 ووٹ درست نہیں، جب ووٹ دینے والے کے عزائم پکے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے، امید ہے یہ معاملہ جب عدالت میں جائے گا تو گیلانی جیت جائیں گے