لاہور(این این آئی)سینئر اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ لاہور فن اورفنکار سے محبت کرنے والوںکا شہر ہے ،مجھے لاہورسے کراچی منتقل ہوئے بہت سال بیت چکے ہیںمگر اب بھی لاہور میں گزرے ہوئے دنوں کی یاد بہت ستاتی ہے ۔ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ لاہورکی تہذیب و ثقافت او رکھانے بہت پسند ہیں ۔ جب بھی لاہو ر آناہوتاہے تو اپنے پرانے ساتھیوں سے ضرورملاقات ہوتی ہے اورہم مل بیٹھ کر گزرے ہوئے دنوں کی یاد سے محظوظ ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور محبت کرنے والے اورمہمان نواز لوگ ہیں اور میں ان کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر پائوں گا ۔فیصل قریشی نے کہا کہ میںنے ہر دور میں ہر کردار چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے کیونکہ اگر آپ کسی کام کو چیلنج کے طو رپر نہیں لیتے تواس کے بہترین نتائج بھی نہیں آتے۔
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...