کراچی (این این آئی)اداکار وماڈل شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف جلد ہی ایک فلم میں ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم فائنل پوسٹ پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے اور سنیما کے کھلنے کے بعد جلد ہی ریلیز کردی جائے گی۔سائرہ کے ساتھ آنے والی فلم کے حوالے سے شہروز سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط انتخاب نہیں کیا، کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللہ کہتا ہوں اور اپنے طور پر بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں تین فلموں پر کام کررہے ہیں جن میں سے ایک فلم ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ہمراہ ہے اور فلم کا آخری گانا رواں ماہ کی آخری تاریخوں 26 ،27 اور 28مارچ کو فلمایا جائے گا۔شہروز سبزواری نے بتایا کہ اگر عالمی وبا نہ آتی تو فلم کچھ عرصہ قبل ہی ریلیز کردی جاتی تاہم اب فلم کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 2018 میں شوبز کی مقبول جوڑی نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کا ایک سین شیئر کرتے ہوئینئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا تھا، شہروز نے اس پوسٹ کا کیپشن ”sai” دیا تھا جب کہ سائرہ نے ”roz” لکھتے ہوئے جوڑی کا نام مکمل کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی مشروط محبت کی کہانی پر مبنی ہے جس میں بھارتی اداکار انکور راٹھی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم سائرہ اور شہروز کی مشترکہ طور پر دوسری فلم ہوگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...