ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سوشل میڈیا کو اچانک خیرباد کہنے کی وجہ بتادی۔چند روز قبل عامر خان نے اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر اچانک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر)کو خیر باد کہہ کر اپنے پرستاروں اور میڈیا نمائندوں کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی سوشل میڈیا کو خیرباد کہتے ہوئے کہا تھا یہ میری آخری پوسٹ ہے۔عامر خان کی جانب سے اچانک سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی اسلیے ان کے مداح ان کے اس فیصلے سے کافی حیران تھے۔ تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔گزشتہ روز فلم ”کوئی جانے نا” کی اسکریننگ کے دوران میڈیا نمائندوں نے ان سے اس فیصلے کے متعلق پوچھا تو عامر خان نے کہا آپ لوگ اپنی تھیوریز نہ لگائیں، میں اپنی دھن میں رہتا ہوں میں سوشل میڈیا پر ہوں کہاں؟ میں ویسے بھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہیں کرتا۔عامر خان نے کہا جب سوشل میڈیا نہیں تھا اس وقت بھی تو ہم آپ سے اور دیگر لوگوں سے رابطے میں رہتے تھے لہذا میں اب بھی میڈیا کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں رہوں گا۔عامر خان نے مزید کہا اب اس صورتحال میں جب میں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہدیا ہے تو میڈیا نمائندگان کا کردار بہت بڑھ گیا ہے کیونکہ میں میڈیا کے ذریعے ہی لوگوں سے رابطے میں رہوں گا اسلیے آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہئے اور مجھے آپ (میڈیا نمائندوں) پر پورا بھروسہ ہے۔واضح رہے کہ عامر خان نیاپنے ذاتی اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا ہے تاہم وہ ‘عامر خان پروڈکشن’ کے آفیشل اکاؤنٹ سے لوگوں سے رابطے میں رہیں گے اور ان کی آنے والی فلموں کے حوالے سے تمام معلومات بھی اسی اکاؤنٹ پر فراہم کی جائیں گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...