رمضان میں معتمرین کے استقبال کیلئے 1200 ہوٹلوں کی تیاریاں

0
259

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں تقریبا 1200 ہوٹلوں کی جانب سے رمضان مبارک کے سیزن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ان زائرین اور معتمرین کو خدمات پیش کرنے کے حوالے سے مسابقت کا پہلو نمایاں ہے جو ماہ مبارک کے دنوں کو بیت اللہ کے سائے میں گزارنا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں قومی کمیشن برائے حج و عمرہ کے نائب سربراہ اور مکہ مکرمہ میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کے رکن ”ہانی العمیری” نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ رمضان مبارک کے دوران ہوٹلوں میں بکنگ میں اضافے اور ٹرانسپورٹ ، ریستوران اور شاپنگ سیکٹروں میں تجارتی سرگرمیاں بڑھ جانے کے قوی امکانات ہیں۔ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندرون سے زائرین اور معتمرین کی ایک بڑی تعداد مکہ مکرمہ کا رخ کرے گی۔العمیری نے رمضان مبارک کے دوران ہوٹل، ٹرانسپورٹ، ریستوران اور شاپنگ کے سیکٹروں کے مجموعی منافع کا اندازہ تقریبا 3 ارب ریال لگایا ہے۔ مکہ مکرمہ میں 1200 سے زیادہ ہوٹل ہیں جن میں عالمی معیار کے 2.7 لاکھ سے زیادہ کمروں کی گنجائش ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ تمام ہوٹل صحت کے حوالے سے عائد شرائط لاگو کرنے کے پابند ہیں۔ ساتھ ہی تمام جگہاؤں کی صفائی اور سینی ٹائزیشن کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔