تہران (این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ تہران نے اب تک جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکا کی طرف سے کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں دیکھی ہیں۔ان کا یہ بیان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا کہ بائیڈن انتظامیہ نے 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے پر ڈیڈلاک کو ختم کرنے کے لیے نئی پیشکش کی ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سفارت کاری پر زور دیا اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔تاہم جوہری معاہدے سے 2018 میں دستبردار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت پابندیوں کی طرف اشارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کے الفاظ عمل میں تبدیل نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ اتفاق کرتے ہیں کہ ٹرمپ ایک دہشت گرد تھا؟ اگر نہیں تو آپ کی تمام باتیں بیمعنی ہیں، اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو آپ کو ایک لمحے کے لیے بھی ان کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہیے۔امریکی پابندیوں نے ایرانی عوام کے زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے اور جس کے باعث تہران کو خوراک، ادویات اور کورونا ویکسین کی درآمد میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے متعدد رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے نئی پیشکش کی ہے، جس میں 20 فیصد یورینیم کی افزودگی روکنے کے بدلے میں پابندیوں میں کچھ نرمی شامل ہے۔تاہم ایران نے اس پیشکش کو فوری مسترد کردیا تھا اور نامعلوم سینیئر عہدیدار نے سرکاری ‘پریس ٹی وی’ کو بتایا تھا کہ تہران پابندیاں جزوی طور پر ختم کرنے کے بدلے یورینیم کی افزودگی کم نہیں کرے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...