ماسکو (این این آئی)روس نے کہا ہے کہ اس نے جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین رجسٹر کی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ ‘اس اقدام سے وائرس کے شکل بدلنے کے عمل کو روکا جا سکے گا۔زراعت کو دیکھنے والی ایجنسی روسلخوزنادزور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار اپریل میں شروع کی جا سکتی ہے۔کارنیواک کوو کے نام سے تیار کی جانے والی ویکسین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کتوں، بلیوں، لومڑیوں اور دیگر جانوروں پر اس کے تجربات گذشتہ سال اکتوبر میں کیے گئے تھے اور یہ ان پر مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ایجنسی کے نائب سربراہ کونسٹنٹین ساوینکوو نے بتایا کہ جتنے بھی جانوروں کو یہ ویکسین دی گئی ہے سو فیصد میں کورونا کے اینٹی باڈیز پیدا ہوئے۔ان کا کہنا تھا کی یہ دنیا کی سب سے پہلی اور واحد ویکسین ہے جو جانوروں میں کورونا کے وائرس کو روکے گی۔ایجنسی روسلخوزنادزور نے ایک بیان میں کہا کہ اس ویکسین کی پیداوار سے جانوروں میں کورونا کے وائرس کے شکل بدلنے کو روکا جا سکے گا۔ بیان میں ڈنمارک کی مثال دی گئی جہاں گزشتہ برس 15 لاکھ آبی نیولوں کو اس وقت تلف کیا گیا جب ان میں سے کچھ میں وائرس کی تبدیل شدہ شکل سامنے آئی۔بیان کے مطابق روسی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کارنیواک ویکسین کے استعمال سے جانوروں کورونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔روسلخوزنادزور نے بتایا ہے کہ یونان، پولینڈ، آسٹریا، امریکہ، کینیڈا اور سنگاپور کی نجی کمپنیوں اور جانور پالنے والے اداروں نے کارنیواک کوو ویکسین خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...