لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر خود کو پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کر رہی ہوں ،پاکستان سمیت دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس پر اپنے پرستاروں اور دوست احباب کی شکر گزار ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا ہے کہ مجھے فن کی خدمت کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اورخود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ میر انام بھی فن کی خدمت کرنے والوں کی صف میں شامل ہے ۔ ریشم نے کہا کہ جہاں آپ کی ستائش اور آپ سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں وہیں آپ پر بلا وجہ تنقید اور حسد کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ہوتی لیکن میں نے کبھی ان لوگوں کی پرواہ نہیں کی اور ہمیشہ خدا کی ذات سے ان کی ہدایت کی دعا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں نے اتنے سالوں جو محنت کی ہے مجھے اس کا پھل مل گیا ہے اور اس پر میں اپنے رب کی شکر گزار ہوں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...