لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جس کا کام اسی کو ساجھے کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہوگا ،کسی بھی شعبے میں عروج اور زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں اس لئے مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں ثنا فخر نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے طویل عرصے تک عروج دیکھا ہے ، آج حالات مختلف ہیں لیکن ہمیںمایوس ہونے کی بجائے اپنی خامیوں کو تلاش کرکے ان کا تدارک کرنا چاہیے ۔ کسی بھی شعبے میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہر فن مولا ہوتے ہیں ،ہمیں فلم انڈسٹری میں جس کا کام اسی کو ساجھے کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہوگا او رسب اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستگی رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ سر جوڑ کر بیٹھیں تاکہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی بلندیوں پر لے جایا جا سکے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...