لاہور( این این آئی)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں پختہ ارادے کا حامل شخص ہوں اور میں جو فیصلہ کر لیتا ہوں اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتا ، کوشش ہے کہ اپنی زندگی خدا کی راہ میں بسر کروں اور اس کے لئے کوشاں بھی رہتا ہوں ۔ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ کوئی بھی انسان ایسا نہیں جس سے غلطیاں نہ ہوئی لیکن میرے خیال میں ہمیں غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے بلکہ ان سے سبق سیکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میری شناخت اور وجہ شہرت ٹی وی ہے اور میں نے یہاں سے رزق کمایا ہے اس لئے میں اس کی ترقی کے لئے دعا گو رہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میرا نئے آنے والوں کو یہی مشورہ ہے کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس جانب آئیں کیونکہ شوبز میں آنے کے بعد دوبارہ تعلیم کو جاری رکھنا مشکل ہو جاتا ہے جس سے بہت حرج ہوتا ہے ۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...