لاہور(این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار عارف لوہار کی رمضان سپیشل حمد”میرااللہ اک قرآن ہے اک” ریلیز کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی حمد کو گذشتہ روز ایس ایم گولڈ کمپنی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔اس حمد کی شاعری نامورشاعر ایس ایم صادق کی لکھی ہوئی ہے اس کی ویڈیو ڈائریکشن سحرصادق کی ہے جبکہ اس کے ریکارڈسٹ وسیم صادق ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عارف لوہار نے بتایاکہ ان کی یہ حمد ماہ رمضان کے لیئے خصوصی طورپر ریکارڈ کی گئی ہے جسے پاکستان کے نامور شاعر ایس ایم صادق نے لکھا ہے ایک سوال کے جواب میں عارف لوہار نے بتایا کہ وہ ایس ایم صادق کے لکھے ہوئے بہت سارے گیت ،حمد اور نعت ریکارڈ کرواچکے ہیں اور ہر دفعہ انہیں بہت سرور آیامگر یہ حمد ان کی سب سے بہترین ہے۔عارف لوہار کا کہناتھا کہ ان کے پرستار ان کی اس نئی حمد کو بہت زیادہ پسندکررہے ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔عارف لوہار نے مذید کہاکہ یہ ماہ رمضان بھی کرونا میں آیاہے لوگ پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ اس مقذی وباء کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کی بھی فکر ہے اس لیئے ہم سب کو اس ماہ رمضان میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کرنا ہوگا تاکہ یہ وباء ہم پر سے جلدی اٹھالی جائے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے ارد گرد کے لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہوگاکیونکہ اس موذی وباء نے لوگوں سے ان کا روزگار بھی چھیناہواہے اس لیئے ماہ مقدس کی برکتیں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی نیکیوں کو بھی بڑھانا ہو گا اور مستحق لوگوں کی مدد کے لیئے آگے بڑھناہوگا تاکہ کوئی اس وباء کے دنوں میں روزے رکھنے سے محروم نہ رہ جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...