لاہور( این این آئی)بیرون ملک سے پاکستان سفر کرنے والوں کو اپنی معلومات اب ایپ پر رجسٹرر کرانا ہوں گی،ایپلی کیشن کے ذریعے درج معلومات کے بعد ہی مسافر کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی، فیصلے کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے پاس ٹریک نامی ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جس میں مسافر کو اپنی سفری معلومات اور صحت سے متعلق تمام معلومات آن لائن درج کروانا ہوں گی۔ایپلی کیشن کے ذریعے درج معلومات کے بعد ہی مسافر کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی، اس کے بغیر کسی بھی مسافر کے پاکستان میں داخلے پر پابندی ہو گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام ایئرپورٹس و ایئرلائنز کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پاس ٹریک پر معلومات فراہم کرنے والے مسافر کو ہی سفر کی اجازت دیں گی۔اس فیصلے کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا، مقررہ تاریخ سے مسافروں کو اپنی سفری تفصیلات ایپلی کیشن میں درج کرنا ہوں گی اور شرائط پر پورا اترنے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...