حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

0
194

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔ ے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قراداد پیش ہو چکی ہے، ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے ہیں اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نون لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔