پاکستان،کورونا وائرس سے مزید 144 اموات، ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ

0
183

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران مزید 144 افراد چل بسے جس کے بعد اب تک کی اموات کی تعداد16ہزار842ہوگئی ،ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح تقریبا گیارہ فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 870 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 144 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 685 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 818 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 84 ہزار 976 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 652 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 82 ہزار 290 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 469 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 799 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 815 ہو چکی ہے،