اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)اور جے یو آئی نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیربدری کی قرار داد کو حکومت نے ایوان کی کارروائی کے ایجنڈا سے ہٹا دیا ہے ، پورے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احسن اقبال اور جے یو آئی کے رکن اسمبلی مولانا اسعد محمود ودیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میں نے اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں کہا، ایوان بات کرنے کیلئے ہوتا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ اپوزیشن کے کسی بھی فرد کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی، حکومت نے جو قرارداد پیش کی اس کو ایوان کی کارروائی کے ایجنڈے سے بھی ہٹا دیا،قرارداد پیش کرنے کیلئے وزیراعظم ایوان میں نہیں آئے ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ پورے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے، حکومت نے اس حوالے سے بھی ہمیں کوئی جواب نہیں دیا، اس قرار داد کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں ہے۔ انہوںنے سوال اٹھایاکہ حکومت کا سوال جواب کو جاری رکھنا کیا ضروری تھا ،ہم چاہتے تھے دواہم مسائل کو بحث بنایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ابصار عالم پر حملہ ہوا ہے ، یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ،اگر کوئی صحافی دباؤ قبول نہ کرے تو کیا اس پر حملہ کردیا جائے ،ہم اس پر بھی حکومت سے استفسار کررہے تھے ،حکومت نے ہمیں موقع نہیں دیا ۔ انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا بہت بڑا حملہ تھا ،اس ہوٹل میں چین کے سفیر موجود تھے ،یہ حکومت کی نااہلی ہے اس سے سی ہیک کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں خفیہ ادارے دہشت کے خلاف کام کرتے تھے ،اب دیکھ رہے ہیں ،دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے مولانا اسعد محمود نے کہاکہ حکومتی نے ایک پرائیویٹ ممبر کے زریعے قرارداد پیش کی،حکومت نے کہا کہ انھوں نے معاہدہ پورا کر دیا،حکومت نے بین الاقوامی دنیا کو بتایا کہ یہ حکومتی بل نہیں،اب حکومت قوم کوبتا رہی ہے کہ ہم نے معاہدہ پورا کر دیا جبکہ بین الاقوامی کو کہا جاتا ہے ہمارا قرارداد سے کوئی تعلق نہیں،ہمیں نہیں معلوم وزیر اعظم قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں یا بین الاقوامی برادی کو دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے ،حکومتی وزرا نے کہا کہ ہمارے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اسمبلی میں بتائیں گے لیکن انہوں نے میڈیا پر آکر کہا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ،وزیراعظم کو ایوان میں آکر اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ایوان میں اگر ہم ناموس رسالت ۖکے مسئلے پر بات نہیں کر سکتے تو بیٹھنے کا کیا فائدہ ہے ؟اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اس معاملے پر ہنگامی اجلاس بلا کر معاملے پر غور کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ دھماکہ پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہیں ،ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ،حکومت امن قائم کرنے کیلئے اقدامات کرے
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...