اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ جمعہ کو تیل و گیس کے 6 بلاکس کیلئے پٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس پر دستخط کی تقریب پٹرولیم ڈویژن میں منعقد ہوئی،تقریب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے شرکت کی ، وفاقی وزیر حماد اظہ نے کہاکہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا، ای اینڈ پی کارروائیوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو نگے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق آئل و گیس کے 3 بلاکس او جی ڈی سی ایل نے حاصل کئے، آئل و گیس کے 2 بلاکس کا ایکسپلوریشن لائسنس اوجی ڈی سی ایل اور ماڑی پٹرولیم نے اشتراک سے حاصل کیا، آئل و گیس بلاک میں او جی ڈی سی ایل اور پاکستان پٹرولیم کمپنی کی پارٹنر شپ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایکسپلوریشن کمپنیاں سالانہ خطیر رقم ہر بلاک میں سوشل ویلفیئر منصوبوں پر خرچ کرنے کی بھی پابند ہونگی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...