جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا صدر کو خط

0
163

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیا ہے کہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کر لیا جاتا تو 21 اپریل کا واقعہ شاید پیش نہ آتا۔ خط میں کہاگیاکہ اکیس اپریل 2021 کو کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2016 میں سانحہ کوئٹہ تحقیقاتی کمیشن رپورٹ میں سفارشات دیں۔ خط میں کہاگیاکہ بدقسمتی سے ساڑھے چار سال گزر جانے کے باوجود ان سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہو سکا، اگر کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کر لیا جاتا تو 21 اپریل کا واقعہ شاید پیش نا آتا۔ خط میں کہاگیاکہ ایک اکیلے جج نے زمہ داران کو بے نقاب کر لیا تھا مگر ہمارے حساس ادارے مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔