لاہور ( این این آئی) گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاہے کہ ماضی کی نسبت آج شوبز میں آنے والوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا کیونکہ اب والدین اپنے بچوں کو خود سپورٹ کرتے ہیں ،جس دور میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا وہ بڑا کٹھن دور تھا ، گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود میں نے گانے کو جاری رکھا ۔ایک انٹر ویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے انتہائی کٹھن دور دیکھا ہے اور اپنی کامیابی کے لئے مجھے انتھک محنت کرنا پڑی اور پھر مختلف جگہوں پر ملازمتیں کرنے کے بعد داتا کی نگری لاہور میرے لیے کامیابی کے دروازے کھول دیئے اور خدا کی ذات نے مجھے وہ عزت ، مقام اور مرتبہ دیا جس کا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں پر کوئی قدغن نہیں لگائی اور انہیں کہا ہے وہ جس شعبے میں جانا چاہیں انہیں اس کی آزادی ہے بلکہ انہیں سپورٹ بھی کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے بچوں کو کسی مثبت رجحان میں سپورٹ کریں تو وہ بہترین نتائج دیتے ہیں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...