لاہور(این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار عارف لوہارکا نیا عارفانہ کلام ”دنیا” ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس کلام کو گزشتہ روز ان کے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگرسوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیا تھا۔اس کلام کا میوزک سونو علی نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ویڈیو ایڈیٹنگ پرویزنے کی ہے۔اس ویڈیوکو جذبہ انٹرٹینمنٹ کے لیبل سے ریلیز کیا گیاہے۔اس کلام کے پروڈیوسر عارف لوہار ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عارف لوہار نے بتایاکہ اس کلام میں انہوں نے دنیا کی بے ثباتیوں اور ہولناکیوں بارے بتایاہے کہ ہمیں اس دنیا سے اپنا جی نہیں لگانا چاہئے بلکہ اس دنیامیں ہمیں ایسے کام کرنے چاہیئں جس کا حکم ہمیں ہمارے اللہ نے دیاہے کیونکہ ہمیں اس فانی دنیامیں کچھ عرصہ رہ کر اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے اس لیئے ہمیں اس دنیامیں رہتے ہوئے بھی اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہیئے جہاں ہمیں ہمیشہ رہناہے۔عارف لوہار نے کہا کہ اس کلام کے زریعے انہوں نے اپنے رب کا پیغام سب کو دینے کی کوشش کی ہے جس میں سب کی بھلائی ہے
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...