دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا انعقاد 20 سے 27 جولائی کو دبئی میں کیا جائیگا، فیسٹیول میں دنیا بھر سے 4500 سے زائد ایتھلیٹ، فنکار، فلمسٹار اور تخلیقی ذہن اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے، فیسٹیول کا تھیم سانگ ریلیز کر دیا گیا، جس کی کمپوزیشن اور گلوکاری معروف گلوکار شہزاد رائے نے کی۔