واشنگٹن (این این آئی) امریکا خلیج میں اپنے دوبی 52بمبار طیارے بھیج رہا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بی 52s آپریشن کے علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئزن ہاورطیارہ بردار جہاز افغانستان سے فوجیوں کے انخلا میں مدد کے لیے وہاں موجود رہے گا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی افواج کے تحفظ کے کام کی قیادت کرے گا۔نجی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی امریکی افواج مرکزی علاقے کی طرف جارہی ہیں۔ان ذرائع نے تصدیق کی کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز “آئزن ہاور” اب اس مشن کی مدد میں بحیرہ عرب خطے میں ہے اور یہ کہ اس مشن کی مدد میں بی 52s فضا میں اڑ رہے ہیں۔پندرہ اپریل کو امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلیویژن خطاب میں اعلان کیا کہ امریکا افغانستان سے فوج کی جلد واپسی شروع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہو اور امریکی افواج کو وطن واپس لایا جائے۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں فوجی مداخلت کے بعد سے اب تک 2300 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور اس ملک میں امریکی فوج کی موجودگی پر امریکا کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...