نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہر طرف خوف کے سائے نظر آنے لگے، اموات کی بڑھتی تعداد نے لوگوں کو غیر یقینی کی صورتحال میں ڈال دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مریضوں کی تعداد بڑھنے پر ایمبولینسیں کم پڑ گئیں، آندھرا پردیش میں ایمبولینس نہ ملنے پر بیٹے کو آخری رسومات کیلیے ماں کی لاش بائیک پر لے جانا پڑی۔مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں بائیس لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں ڈال کر آخری رسومات کیلئے منتقل کیا گیا۔ جس پر عوام نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، مہاراشٹرا میں ویکسین بھی کم پڑنے لگی۔مرکزی ویکیسین سینٹر میں ویکسین نہ ملنے پر لوگوں نے احتجاج کیا۔ایک دن میں کورونا کے 3 لاکھ 60 ہزار نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 3 ہزار 293 اموات ہوگئیں، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...