ممبئی(این این آئی) سلمان خان کی فلم رادھے کے گانے ‘سیٹی مار’ نے یوٹیوب پر تیز ترین 100 ملین ویوزکا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔فلم رادھے کے پہلے ٹریک ‘سیٹی مار’ کے کمپوزر دیوی پرساد نے سوشل میڈیا پر سیٹی مار کے بی ٹی ایس ( بی ہائنڈ سی سین) کی تصاویر کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘ تیز ترین 100 ملین ویوز کے بہت بہت شکریہ’رادھے کے پہلے گانے کی یو ٹیوب پر مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ‘ دیوی پرساد نے اس ٹریک کے ساتھ ؤٹ اسٹینڈنگ ‘ کام کیا ہے۔ یاد رہے کمپوزر دیوی سری پرساد ‘ راک اسٹار ڈی ایس ہی ‘ کے نام سے مشہور ہیں اور ان کے کمپوز کیے گئے متعدد گانے کئی نئے ریکارڈز بنا چکے ہیں۔دیوی پرساد کا اس بارے میں کہنا ہے کہ آڈیئنس نے گانے ‘سیٹی مار’ کو جو رسپانس دیا ہے اس کے لیے میں سلمان بھائی اور پربھو دیوا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسا کیا۔ اور مجھے خوشی ہے کہ ‘ سیٹی مار’ نے ایک بار پھر جادو کردیا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...