انقرہ (این این آئی)شہرہ آفاق ترکش سیریز ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد پروڈیوسر مہمت بوزداگ کی جانب سے ایک اور تاریخی سیریز جلد نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہمت بوزداگ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایک اور تاریخی سیریز پر کام کر رہے ہیں جس کی عکس بندی تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور یہ جنوری 2021 میں ترکی میں نشر کی جائے گی۔مہمت بوزداگ کی تاریخ پر مبنی نئی سیریز خوارزمین سلطنت کے حکمران جلال الدین خوارزمشاہ کی زندگی پر مبنی ہوگی جنہوں نے منگول حملے کے خلاف ایک جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔ارطغرل غازی کے پروڈیوسر مہمت بوزداگ نے اپنی نئی سیریز کے حوالے سے کہا کہ یہ دنیا بھر میں ایک نمایاں اثر پیدا کرے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے اس پروجیکٹ پر کام 2 سال قبل ازبکستان حکومت کی جانب سے سیریز کے لیے دی گئی درخواست کی منظوری کے بعد شروع کیا تھا۔خیال رہے کہ ترکش سیریز ارطغرل غازی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پزیرائی ملی ہے۔ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...