حکومتی سرپرستی مل جائے تو دنیا کی کسی بھی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کر سکتے ہیں’ریشم

0
206

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہاہے کہ اگر حکومتی سطح پر فلم انڈسٹری کی سرپرستی کی جائے اور اسے درست سمت مل جائے تو ہم کسی بھی ملک کی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کیلئے پالیسی مرتب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اگر اس پر حقیقی معنوں میں پیشرفت ہوتی ہے تو اس سے انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ دنیا کے جن ممالک میں بھی فلمیں بن رہی ہیں ان کا کیا رجحان ہے ، وہاں کونسی سے ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے ، سب سے بڑھ کر ہمیں اپنی فلموں کیلئے دنیا میں مارکیٹ تلاش کرنی ہے جسے ان ممالک کی زبان میں ڈب کر کے پیش کیا جائے ،اس کے لئے ضروری ہے کہ ہماری فلموں کا معیار اور موضوع ایسا ہو کہ لوگ ہماری فلموں کا انتظار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے زر مبادلہ حاصل کرنے کا بہت بڑ امنصوبہ ہے جس کے لئے باقاعدہ پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔