اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کشمیر پر ہمارا موقف کل بھی واضح تھا آج بھی واضح ہے ،مسئلہ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،بھارت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے کے امن و امان کو تہہ و بالا کر سکتا ہے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے خود کرنا ہے، اپنے تحفظ کیلئے ہمیں جو اقدامات اٹھانا پڑے ہم ضرور اٹھائیں گے، فیٹف ٹیکنیکل فورم ہے سیاسی فورم نہیں،بھارت ٹیکنیکل فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہاہے،26نکات پرعمل کرنے کے بعدبھی پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھنا مناسب نہیں۔ بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل ،علاقائی سلامتی و فیٹف کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ دنیاکے سامنے پاکستان کی سوچ اوربھارت کی سوچ واضح ہوگئی،افغانستان میں ہمارے مصالحانہ کردار سے، دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب ہمسایوں بشمول ہندوستان، کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، بدقسمتی سے بھارت نے خیر سگالی کا جواب 5اگست 2019 کے یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات سے دیا۔ انہوںنے کہاکہ ان اقدامات کو پاکستان نے مسترد کیا اور کشمیریوں نے بھی مسترد کیا، ان یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات سے کشیدگی نے جنم لیا۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت جو بگڑی ہوئی صورتحال ہے وہ بھارت سرکار کی پیدا کردہ ہے، پاکستان کو اس صورتحال میں الجھنے کی کوئی ضرورت نہیں ،وہ کشمیری قیادت جو ماضی میں دلی سرکار کا حصہ رہی،وہ بھی ان اقدامات کی وجہ سے بگڑ گئی، دلی سرکار نے پچھلے دنوں جو بیٹھک بلائی وہ ناکامی سے دوچار ہوئی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ اس اے پی سی میں شریک کشمیری رہنماؤں نے، بھارت سرکار سے ان یک طرفہ اقدامات کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ ہم اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...