لاہور( این این آئی)نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ کامیڈی کے معاملے میں پاکستان کی سر زمین بہت زرخیز ہے ،میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اسٹیج پر بھول کر بھی فحش جگت نہ کروں ، اسٹیج کودوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے بہت محنت کرنا ہو گی۔ ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ میں اس کا قائل نہیں کہ صرف رقص کے ذریعے ہی اسٹیج ڈرامے کو کامیاب بنایا جا سکتاہے اگرمعیار ی اسکرپٹ ہو تو آپ جتنے مرضی ڈانس آئٹم شامل کردیں لوگ اس کے اسکرپٹ کو ہی زیر بحث لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایسا دور آ گیا ہے کہ ہر کسی کو فکر لاحق ہے اور جب آپ ایسی صورتحال کا شکار ہوں تو ٹھیک کام بھی خراب ہو جاتاہے،بہترین کام کرنے کے لئے آپ کے ذہن کو ترو تازہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج کودوبارہ عروج پر لے جانے کیلئے معیاری اسکرپٹ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں پر بھی سخت محنت کرنا ہو گی ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...