پاکستان کے دفاع کیلئے پوری لیڈرشپ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، علی محمد خان

0
227

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کیلئے پوری لیڈرشپ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے نہ آنے بارے میں سوال اٹھایا تھا،پاکستان بالکل بھی کسی پرائی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہاکہ ماضی میں ہماری حکومت امریکہ سامنے بالکل ہی گھٹنے ٹیک دیتی تھیں، کہیں پر ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کیا جارہا تھا، ریمنڈ ڈیوس کو واپس کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، پاکستان بالکل بھی کسی پرائی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے نہ آنے بارے میں سوال اٹھایا تھا ، سپیکر قومی اسمبلی کو یہی اطلاع تھی کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ وزیراعظم اجلاس میں آئیں، اس لئے وزیراعظم نے بہتر سمجھا کہ اگر ان کے آنے سے اپوزیشن کو کوئی مسئلہ ہے تو اجلاس میں شرکت نہیں کرتے ،اس کے علاوہ اور کوئی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے شرکت کرکے تقریر بھی کی تھی، وہ قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کیلئے بالکل تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ پاکستان کا کوئی وزیراعظم امریکہ کے سامنے کھڑا ہوا ہے، پوری دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے